اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعدرفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید لال حویلی کے باہر صرف چند لوگ ہی جمع کر سکتا ہے اور گذشتہ روز بھی اس نے ڈی ایس این جی کے چھت سے صحافیوں سے خطاب کیا، جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو گرفتار نہیں …
شیخ رشید کو گرفتار نہیں کیا گیا ،وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ محمد سعدرفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید لال حویلی کے باہر صرف چند لوگ ہی جمع کر سکتا ہے اور گذشتہ روز بھی اس نے ڈی ایس این جی کے چھت سے صحافیوں سے خطاب کیا، جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جائے گا اور کسی کو انتشار یا فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا








