اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ہائی کورٹ کے حکم کو سامنے رکھے، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد وہ چاہے احتجاج کریں، دھرنا دیں یا پھر لانگ مارچ ہم انہیں نہیں روکیں گے بلکہ مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو …
طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ہائی کورٹ کے حکم کو سامنے رکھے، قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد وہ چاہے احتجاج کریں، دھرنا دیں یا پھر لانگ مارچ ہم انہیں نہیں روکیں گے بلکہ مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر یی لوگ اپنی من مانی کریں گے اور اپنا قانون چلانے کی کوشش کریں گے تو پھر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور کسی کو بھی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بہت تیز جماعت ہے جو میڈیا کو استعمال بھی کرتی ہے اور انہیں ڈھال بھی بنانے کی کوشش کرتی ہے اور اس دوران اگر کسی میڈیا پرسن کو کوئی نقصان پہنچا ہے تو ہم آئندہ احتیاط برتیں گے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے، رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جمعہ کے روز باہر نکل کر احتجاج کرنے کی کال کو پاکستانی عوام نے پھر سے مسترد کر دیا ہے اور گذشتہ روز پورے ملک میں سے کہیں بھی لوگ باہر نہیں نکلے








