وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، 2013ءمیں شروع ہونے والے منصوبے اب تکمیل کے قریب ہیں، قوم کو 2018ءمیں لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے 108 ویں اجلاس کی صدارت کرتے …

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، 2013ءمیں شروع ہونے والے منصوبے اب تکمیل کے قریب ہیں، قوم کو 2018ءمیں لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے 108 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اور ان کے منصوبوں کے پراسیسنگ کے دوران کوئی رکاوٹ ڈالنا یا تاخیر کرنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ میں آر ایل این جی سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ توانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اور وزارت پانی و بجلی کو پی پی آئی بی کے ذریعے اس منصوبہ میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو دعوت دینے کیلئے اشتہار دینے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تاکہ توانائی کی قلت کے چیلنج پر قابو پایا جا سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply