وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانیہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ کے درمیان ملاقات

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانیہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ کے درمیان ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہر سطح پر باہمی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ مشترکہ مفادات کا حصول ، باہمی ایشوز کے حل اور خطے میں امن و امان اور سیکیورٹی کے سلسلے میں دونوں ممالک کی پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کیا جا سکے اسلام آباد ۔ 27 …

وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانیہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ کے درمیان ملاقات
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہر سطح پر باہمی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ مشترکہ مفادات کا حصول ، باہمی ایشوز کے حل اور خطے میں امن و امان اور سیکیورٹی کے سلسلے میں دونوں ممالک کی پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کیا جا سکے
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)پاکستان اور برطانیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دو طرفہ تعاون اور ہر سطح پر باہمی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ مشترکہ مفادات کا حصول ، باہمی ایشوز کے حل اور خطے میں امن و امان اور سیکیورٹی کے سلسلے میں دونوں ممالک کی پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کیا جا سکے اس عزم کا اعادہ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان اور برطانیہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سر مارک لائل گرانٹ کے درمیان 10ڈاﺅننگ سٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ۔ملاقات میںپاک-برطانیہ تعلقات، سیکورٹی کے مختلف امور میں جاری دو طرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کو درپیش مسائل کے ادراک اور ان کے حل کے سلسلے میں برطانوی تعاون پر وزیرِداخلہ نے حکومت برطانیہ کے کردار کو سراہا۔ برطانوی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے برطانیہ کی اس خطے سے وابستگی کی بدولت برطانیہ بہتر پوزیشن میں ہے کہ وہ اس خطے کے مختلف محرکات اور یہاں کے سماجی اور سیکیورٹی کے ماحول کو صحیح طور پر سمجھ سکے۔

Leave a Reply