پاکستان کی مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی مذمت ‘ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خانہ کعبہ مسلم دنیا کا سب سے مقدس مرکز ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام میں شدید غم و غصہ ہے۔ ایسی کوشش پاکستان کیلئے سخت …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خانہ کعبہ مسلم دنیا کا سب سے مقدس مرکز ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام میں شدید غم و غصہ ہے۔ ایسی کوشش پاکستان کیلئے سخت تشویش کا باعث ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور سعودی حکومت اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply