وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی وفد سے گفتگو

لاہور۔30 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے بجلی کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے چھٹ جائیں گے۔سی پیک کے تحت 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں ہو رہی ہے۔ سی پیک کے تحت سندھ، بلوچستان، کے پی کے، پنجاب سمیت …

لاہور۔30 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے بجلی کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے چھٹ جائیں گے۔سی پیک کے تحت 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں ہو رہی ہے۔ سی پیک کے تحت سندھ، بلوچستان، کے پی کے، پنجاب سمیت ملک بھر میں بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔ گزشتہ پندرہ سولہ سال سے جاری لوڈشیڈنگ نے قومی معیشت کا جنازہ نکال دیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت ،شفاف اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا ہے۔ مخالفین ترقیاتی منصوبوں میں ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے۔ماضی میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں جو بروقت مکمل ہوا ہو۔ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔

Leave a Reply