پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہارنے پر وکٹ پر کھڑے ہو کر رونے والا سپورٹس مین نہیں ہوتا ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ سے پریس کانفرس کرتے ہیں ،اپنے کارکنون کے سامنے ورزش کرتے ہیں لیکن جب اسلام آباد ہائی کورٹ بلائے تو …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہارنے پر وکٹ پر کھڑے ہو کر رونے والا سپورٹس مین نہیں ہوتا ۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ سے پریس کانفرس کرتے ہیں ،اپنے کارکنون کے سامنے ورزش کرتے ہیں لیکن جب اسلام آباد ہائی کورٹ بلائے تو کہتے ہیں کہ انہیں نظر بند کیاگیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ان تمام چیزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں، پش اپ ٹھیک ہیں اور جسمانی حالت بہتر ہونا چاہیے لیکن اس سے بھی زیادہ ذہنی حالت کا بہتر ہونا ضرروری ہے۔

Leave a Reply