وزیر مملکت محمد زبیر، دانیال عزیز اور طلال چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج کے نام پر فاشزم پھیلا رہے ہیں، دارالحکومت کو کسی قیمت پر بند نہیں کرنے دیں گے، حکومتی عملداری ثابت کرنے کیلئے ہر ممکن قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے، پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے عمران خان نے خود سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج کے نام پر فاشزم پھیلا رہے ہیں، دارالحکومت کو کسی قیمت پر بند نہیں کرنے دیں گے، حکومتی عملداری ثابت کرنے کیلئے ہر ممکن قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے، پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے عمران خان نے خود سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے، حکومت نے لاک ڈاﺅن کی دھمکی کے بعد کارروائی شروع کی، معصوم بچوں، مریضوں اور عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان پش اپس لگا کر جسمانی صحت دکھا رہے ہیں حالانکہ حکومت کرنے کیلئے ذہنی صحت کی ضرورت ہوتی ہے، ”بلیک لیبل شہد“ پہلی مرتبہ منظر عام پر آیا ہے، کے پی کے کے صوبائی وزیر سے برآمد ہونے والے اسلحہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔

Leave a Reply