پاکستان جنوبی ایشیاءکا واحد ملک ہے جہاں تیزی سے معاشی بہتری آ رہی ہے،ڈوئنگ بزنس رپورٹ

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) ملک کے کاروباری اشاریوں میں سال 2017ءکیلئے بہتری کے بعد حکومت نے سال 2018ءکیلئے اس کی درجہ بندی میں مزید بہتری کیلئے جامع ایکشن پلان تشکیل دےدیا ہے۔ عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2017ءکے مطابق پاکستان کی کاروباری صورتحال کے حوالہ سے درجہ بندی 189 ممالک میں سے 148 سے بہتر ہو کر اب 190 ممالک میں سے 144 نمبر پر …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) ملک کے کاروباری اشاریوں میں سال 2017ءکیلئے بہتری کے بعد حکومت نے سال 2018ءکیلئے اس کی درجہ بندی میں مزید بہتری کیلئے جامع ایکشن پلان تشکیل دےدیا ہے۔ عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2017ءکے مطابق پاکستان کی کاروباری صورتحال کے حوالہ سے درجہ بندی 189 ممالک میں سے 148 سے بہتر ہو کر اب 190 ممالک میں سے 144 نمبر پر آ گئی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کی 2017ءکی کاروباری صورتحال حوصلہ افزاءہے، موجودہ جاری اصلاحاتی عمل طویل المدتی بہتری کیلئے آنے والے سالوں میں معاون ثابت ہو گا۔

Leave a Reply