اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بہترین انتظامی اقدامات کی بدولت احتجاج کے دوران شہری زندگی جاری و ساری رہی، تعلیمی ادارے کھلے رہے، بچے سکول گئے، مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں تما م سہولیات میسر رہیں، سرکاری ملازمین باقاعدگی سے اپنے دفاتر آئے اور حکومتی معمولات اپنی روٹین کے …
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کابیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بہترین انتظامی اقدامات کی بدولت احتجاج کے دوران شہری زندگی جاری و ساری رہی، تعلیمی ادارے کھلے رہے، بچے سکول گئے، مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں تما م سہولیات میسر رہیں، سرکاری ملازمین باقاعدگی سے اپنے دفاتر آئے اور حکومتی معمولات اپنی روٹین کے مطابق جاری رہے، شہر پر مظاہرین کا اتنا دباﺅ ہونے کے باوجود کاروبار زندگی متاثر نہ ہونا وزیر داخلہ کی بہترین انتظامی منصوبہ بندی کا مظہر ہے، خیبر پختونخوا سے ایک جتھے کی یلغار کو جس کامیابی سے روکا گیا اس کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار مبارک باد کے مستحق ہیں۔








