مینجنگ ڈائریکٹر”اے پی پی“ مسعود ملک کا ٹیلی ویژن پروگرام ”چوتھا ستون“ میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی دھرنے کی کال واپس لینے پر قوم نے سکھ کا سانس لیا ہے، منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام چوتھا ستون میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پیدا کردہ غیر یقینی صورت حال کی وجہ …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی دھرنے کی کال واپس لینے پر قوم نے سکھ کا سانس لیا ہے، منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام چوتھا ستون میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پیدا کردہ غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے نہ صرف اسلام آباد کے ہزاروں لوگوں کی معمول کی زندگی متاثر ہوئی بلکہ ملکی معیشت کو بھی کافی نقصان پہنچا، انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے عمران خان کو مثبت سیاست کرنی چاہیے کیونکہ یہ کوئی کھیل یا کھیل کا میدان نہیں، ایم ڈی اے پی پی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے غیر قانونی کاموں اور قومی اداروں پر دھاوا بولنے کی بجائے قانونی طریقے استعمال کریں، اگر عمران خان کی اقتدار کی خواہش ہے تو اس کے لیے انہیں عوام کا مینڈیٹ حاصل کرنا ہوگا

Leave a Reply