کوئیٹو ۔ 28 اپریل (اے پی پی)ترکی نے ایکواڈور کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے امداد روانہ کر دی ہے۔ داارلحکومت کوئیٹو سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے ایکواڈور کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے امداد روانہ کی ہے۔ جس میں ایک کیمپ قائم کرنے کا سامان اور 3 ہزار افراد کے لئے امدادی پیکٹ شامل ہیں۔ ایکواڈور کےمحکمہ قدرتی آفات و ہنگامی …
ترکی نے ایکواڈور کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے امداد روانہ کر دی

مزید خبریں
کوئیٹو ۔ 28 اپریل (اے پی پی)ترکی نے ایکواڈور کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے امداد روانہ کر دی ہے۔ داارلحکومت کوئیٹو سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے ایکواڈور کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے امداد روانہ کی ہے۔ جس میں ایک کیمپ قائم کرنے کا سامان اور 3 ہزار افراد کے لئے امدادی پیکٹ شامل ہیں۔ ایکواڈور کےمحکمہ قدرتی آفات و ہنگامی حالات کے مطابق ان پیکٹوں میں خوراک کے علاوہ حفظان صحت سے متعلقہ سامان ، ٹوتھ پیسٹ،برش،صابن اور بچوں کے ڈائیپر وغیرہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی اس وقت 5 براعظموں کے 52 ممالک میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔








