وفاقی وزیر محمدبرجیس طاہر کی گورنرگلگت بلتستان سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا بیس کیمپ بنے گا انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آبادمیں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی معاشی و سیاسی صورت …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا بیس کیمپ بنے گا انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آبادمیں وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی معاشی و سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ محمدنواز شریف کی سربراہی میں موجود ہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری کامنصوبہ محمدنواز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کی عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔ انہو ںنے کہا کہ اس عظیم وشان منصوبے میں گلگت بلتستان اور بلوچستان کو انتہائی خصوصی اہمیت حاصل ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے گلگت سکردو روڈ،بلتستان یونیورسٹی ، اور ہائیڈل پرجیکٹس سمیت متعدد منصبوے گلگت بلتستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply