وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی کا پی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کا چھ ماہ کا وقت برباد کرنے کے بعد عمران خان اُسی حل پر واپس آئے ہیں جس کی پیشکش وزیراعظم نواز شریف نے رواں سال اپریل میں قوم سے اپنے خطاب میں کی تھی، عوام نے پی ٹی آئی کے فتنہ وفساد اور انتشار کے …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کا چھ ماہ کا وقت برباد کرنے کے بعد عمران خان اُسی حل پر واپس آئے ہیں جس کی پیشکش وزیراعظم نواز شریف نے رواں سال اپریل میں قوم سے اپنے خطاب میں کی تھی، عوام نے پی ٹی آئی کے فتنہ وفساد اور انتشار کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے، پوری دردمندی سے کہتاہوں کہ عمران خان اب مثبت سیاست کی طرف پلٹ آئیں۔ بدھ کو پی ٹی وی کے پروگرام ”چوتھا ستون“ کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس جس دن آئیں، اسی روز وزیراعظم نے تین معزز جج صاحبان پر مشتمل کمشن بنانے کی پیشکش کردی تھی، عمران خان متضادباتیں کرتے رہے اور ٹی او آرز کے معاملے سے بھی راہ فرار اختیار کی، اصل مقصد یہ تھا کہ یہ معاملہ کسی فورم میں نہ جائے اور ہنگاموں اور فتنہ وفساد سے وہ حاصل کرلیں جو الیکشن میں نہ کرسکے۔ انتخابی دھاندلی کے الزامات کے وقت بھی عمران خان نے یہی کھیل کھیلا تھااور قوم کے دس ماہ ضائع کئے۔

Leave a Reply