صدر مملکت نے مریم اورنگزیب سے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف لیا

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مریم اورنگزیب سے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب بدھ کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزراءمملکت طارق فضل چوہدری، محمد زبیر، ارکان پارلیمان، وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسران اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے گفتگو …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مریم اورنگزیب سے وزیرمملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب بدھ کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزراءمملکت طارق فضل چوہدری، محمد زبیر، ارکان پارلیمان، وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسران اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات کا منصب تقاضا کرتا ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیوں کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کےلئے پیمرا اور دیگر نشریاتی اداروں سے مل کر قواعد و ضوابط مرتب کئے جائیں تاکہ سنسنی پھیلانے کی بجائے معتبر اور صحیح خبر لوگوں تک پہنچے۔ حلف کے بعد مریم اورنگزیب نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ ملک وقوم کی خدمت کےلئے اپنی بہترین صلاحیتوں سے کام لیں گی۔

Leave a Reply