اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے، ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کو تعمیر و ترقی کے اس سفر کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف برداری …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے، ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کو تعمیر و ترقی کے اس سفر کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد ایوان صدر میں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گذشتہ تین برسوں میں ملک کی ترقی اور اقتصادی بہتری کا جو سفر شروع ہوا ہے اسے جاری و ساری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہر ایک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن لمحات سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت معاشی میدان میں بہتری آئی ہے، دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں تقریباً 85 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کا ترقیاتی ایجنڈا اور اقتصادی اصلاحات ملک کو مثبت سمت میں لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کو چاہئے کہ وہ تعمیر و ترقی کے اس عمل میں اپنا کردار ادا کریں۔








