اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرلز کے درمیان ملاقات، عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

74

اقوام متحدہ۔20ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثيمين کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان، مشر ق وسطی ٰامن عمل اور میانمار کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اقوام متحدہ کی پریس ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں اپنی مدت کے دوران اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے ذاتی دلچسپی کا اظہار کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔