وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کراچی میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کراچی میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم اور موٹر وے پر حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے مسافروں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کراچی میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم اور موٹر وے پر حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے مسافروں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

Leave a Reply