اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اب کوئی مسلح جتھا سڑکوں پر آ کر اپنی رائے مسلط نہیں کر سکتا، پولیس اور ایف سی کی تعیناتی پر سیاست نہ کی جائے ، ہم سڑکیں، سکول، ہسپتال، کاروبار کھولنے کے لئے وہ بند کرنے کے لئے لڑ رہے تھے۔ عمران نے اچھا فیصلہ کیا، ملک میں انتشار سے دشمنوں …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پولیس لائنز میںدربار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اب کوئی مسلح جتھا سڑکوں پر آ کر اپنی رائے مسلط نہیں کر سکتا، پولیس اور ایف سی کی تعیناتی پر سیاست نہ کی جائے ، ہم سڑکیں، سکول، ہسپتال، کاروبار کھولنے کے لئے وہ بند کرنے کے لئے لڑ رہے تھے۔ عمران نے اچھا فیصلہ کیا، ملک میں انتشار سے دشمنوں کو فائدہ ہوگا، سب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں، دفاع پاکستان کونسل پیپلز پارٹی کے دور میں بنی، اس میں کئی جماعتیں ہیں، اسے انتظامیہ نے اپنی شرائط پر جلسہ کرنے کی اجازت دی۔ جمعرات کو یہاں پولیس لائنز میں اسلام آباد، پنجاب، اے جے کے پولیس اور ایف سی کے جوانوں کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اسلام آباد، راولپنڈی اور پاکستان بھر کے شہریوں کی طرف سے قانون کی عمل داری قائم کرنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور افسروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے افسروں اور جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ قابل فخر ہیں، آپ کو مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ دس سال بعد پاکستان کی پولیس نے ملک کی دھرتی پر قانون و آئین کی عمل داری قائم کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اب کوئی مسلح جتھا نکل کر نہ پولیس پر اپنی رائے مسلط کر سکتا ہے نہ حکومت اور نہ کسی شہر پر، یہ بہت بڑا عمل ہے جس کا احساس ہر پاکستانی کو ہونا چاہئے۔








