اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو آئی ایم ایف کی معاونت سے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ تین سال کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی ہے، وہ آئی ایم ایف کی معاونت سے اقتصادی …
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا وزیراعظم کے نام خط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو آئی ایم ایف کی معاونت سے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ تین سال کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی ہے، وہ آئی ایم ایف کی معاونت سے اقتصادی اصلاحات کا پروگرام مکمل کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان میں میکرواکنامک استحکام حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاءہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملکی معیشت کو اعلیٰ اور مجموعی نمو کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ آئی ایم ایف ان کوششوں میں پاکستان کی ہر ممکن طریقے سے معاونت کے لئے تیار ہے۔ کرسٹین لگارڈ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کا یہ دورہ انتہائی خوشگوار رہا، اس دوران وزیر اعظم اور ان کی اقتصادی ٹیم کے ساتھ ملاقاتیں ان کے لئے باعث مسرت ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام پر پیشرفت اور مستقبل کی سمت سے متعلق بات چیت کی گئی۔ انہوں نے اس دورے میں میزبانی کرنے اور آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان بہترین تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔








