اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن میں قائم بھارتی خفیہ ایجنسیوں را اور آئی بی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے 8سفارتکار پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کیلئے طالبان سمیت دیگر دہشت گروپوں کے ساتھ رابطوں میں ملوث پائے گئے ہیں، را کے جاسوس پاکستان اور چین …
دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن میں قائم بھارتی خفیہ ایجنسیوں را اور آئی بی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے 8سفارتکار پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کیلئے طالبان سمیت دیگر دہشت گروپوں کے ساتھ رابطوں میں ملوث پائے گئے ہیں، را کے جاسوس پاکستان اور چین کے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے سی پیک منصوبے کو سبو تاژ اور بلوچستان،گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں عدم استحکام کرنا چاہتے تھے، بھارتی سفارتکار پاکستان میں اپنے مذموم مقاصد کیلئے اقلیتوں کے استعمال میں بھی ملوث پائے گئے اور انکی تصدیق کلبھوشن یادیو نے تفتیش کے دوران بھی کی ہے، بھارت کی سرکاری خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گردوں کو مالی معاونت کی فراہمی پر مایوسی ہوئی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں را اور آئی بی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات کمرشل قونصلر راجیش کمار اگنی ہوتری (را سٹیشن آفیسر)،انو راگ سنگھ فرسٹ سکیرٹری کمرشل،امر دیپ سنگھ بھٹی ویزا اتاشی،سٹاف ممبران دھر میندرا سودھی،وجے کمارورما،نندا کمار ’را‘ کے جاسوس اور بلبیر سنگھ فرسٹ سیکرٹری پریس آئی بی سٹیشن چیف اور جیابالا سنتھل اسسٹنٹ پرسنل ویلفیئر آفیسر سفارتکاری کی آڑ میں پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے طالبان سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے ساتھ رابطوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔








