اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور چین نے سٹریٹجک پارٹنر شپ سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو کر غیزستان کے دارلحکومت بشکیک میں 15ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کونسل اجلاس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ئی کے مابین ملاقات کے دوران پائی گئی۔ …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین کے وزیر خارجہ کے درمیان بشکیک میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور چین نے سٹریٹجک پارٹنر شپ سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو کر غیزستان کے دارلحکومت بشکیک میں 15ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کونسل اجلاس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ئی کے مابین ملاقات کے دوران پائی گئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کو زیر بحث لایا اور اس میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر افغانستان،کشمیر اور جنوبی ایشیاءسمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں تعاون اور سٹریٹجک پارٹنرشپ سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ سمیت دیگر کثیر الجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر بھی اتفاق کیا۔ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ چین کے وزیر نے کہا کہ چین پاکستان سدا بہار دوست اور سٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔انہون نے کہا کہ چین دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کوششون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔








