مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کرغزستان میں اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجہ میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی اور ملکی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا، پاکستان ایس سی او ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلہ کیلئے تیار ہے، پاکستان ایس سی او کو بڑی اہمیت دیتا ہے …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجہ میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی اور ملکی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا، پاکستان ایس سی او ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلہ کیلئے تیار ہے، پاکستان ایس سی او کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ایس سی او کی پالیسیوں اور پروگرامز کی مکمل حمایت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں ایس سی او کی 15 ویں سربراہ حکومتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس کے نتیجہ میں ملک میں سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگار ہوئے، اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا اور سیکورٹی صورتحال میں بہتری آئی۔ مشیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاءکو آگاہ کیا کہ پاکستان شیڈول کے مطابق ایس سی او کی مکمل رکنیت کیلئے مطلوبہ طریقہ کار پر عمل پیرا ہے اور توقع ہے کہ پاکستان جون 2017ءمیں قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ ایس سی او سربراہ اجلاس میں مکمل رکن کی حیثیت سے شرکت کرے گا۔

Leave a Reply