اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جمعرات کو یہاں راولپنڈی ڈویژں کی انتظامیہ ، پولیس اور آئی سی ٹی پولیس کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ان کی فرض شناسی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے گذشتہ روز چند دنوں کے دوران …
وفاقی دارالحکومت کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی کارکردگی مثالی رہی، چوہدری نثار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جمعرات کو یہاں راولپنڈی ڈویژں کی انتظامیہ ، پولیس اور آئی سی ٹی پولیس کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ان کی فرض شناسی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے گذشتہ روز چند دنوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران اور حکام کے پیشہ وارانہ رویہ سے نہ صرف پولیس کا حقیقی تشخص بحال ہوا بلکہ ان مسلح گروپوں سے نمٹنے کیلئے ایک مثال بھی قائم ہوئی جو قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچارہے تھے اور شہریوں کی زندگیوں میں خلل پیدا کر رہے تھے۔








