اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گذشتہ سات ماہ سے پانامہ پیپرز پر سیاست کر رہی ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عادت ہے کہ وہ غیرضروری مسائل پر سیاست کرتے ہیں اور اپنے مخالفین پر بغیر ثبوت کے …
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گذشتہ سات ماہ سے پانامہ پیپرز پر سیاست کر رہی ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عادت ہے کہ وہ غیرضروری مسائل پر سیاست کرتے ہیں اور اپنے مخالفین پر بغیر ثبوت کے الزامات لگاتے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مریم نوا زکی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کوئی بھی ثبوت فراہم نہیں کر سکی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف پہلے ہی پانامہ پیپرز پر کمیشن کے قیام کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھ چکے ہیں، حکومت نے خود کو احتساب کے لیے عدالت کے سامنے پیش کر دیا ہے اور پانامہ پیپرز کے حوالے سے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کریں گے، خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت تمام کرپٹ لوگوں کا شفاف احتساب چاہےتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نوا زشریف کے تمام اثاثے ڈکلیرڈ ہیں اور وہ باقاعدگی سے ریٹرن بھی جمع کراتے ہیں۔








