کراچی ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے جمعرات کو گڈانی میں بحری جہاز میں لگنے والی آگ کے واقعہ کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ اسد رفیق چندانہ اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل (ر) شفقت …
وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو کی گفتگو

مزید خبریں
کراچی ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے جمعرات کو گڈانی میں بحری جہاز میں لگنے والی آگ کے واقعہ کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ اسد رفیق چندانہ اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل (ر) شفقت جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کے پی ٹی پورٹ فائر آفیسر سعید جدون نے وفاقی وزیر کو بحری جہاز میں آگ بجھانے کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے شپ بریکنگ یارڈ میں محنت کشوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کو درکار ہر قسم کی ضرورت حکومت پوری کرے گی۔








