پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گذشتہ تین برسوں میں یکسر بدل گیا ہے،ہماری سرمایہ کاری پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی غرض سے جامع ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے وضع کی گئی ہے ،سی پیک خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے جا رہا ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کی چینی سرمایہ کارکمپنیوں کے کنسورشیم کے وفد سے ملاقات میں گفتگو مثالی اور سرمایہ کاری دوست …
وزیراعظم کی چینی سرمایہ کارکمپنیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گذشتہ تین برسوں میں یکسر بدل گیا ہے،ہماری سرمایہ کاری پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی غرض سے جامع ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے وضع کی گئی ہے ،سی پیک خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے جا رہا ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی چینی سرمایہ کارکمپنیوں کے کنسورشیم کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
مثالی اور سرمایہ کاری دوست ماحول کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے،چینی وفد کے ارکان
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے اور اسے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات چینی سرمایہ کارکمپنیوں کے کنسورشیم کے وفد سے جمعہ کو ایوان وزیراعظم میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مضبوط ہوتی ہوئی سدا بہار دوستی اور تعاون پر چین کی قیادت اور برادر عوام کے شکر گذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر ہے جو خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گذشتہ تین برسوں میں یکسر بدل گیا ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے۔ ”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز“ نے بھی پاکستان کی رینکنگ ”منفی بی“ سے ”بی“ کر دی ہے۔ پاکستان ”ڈوئنگ بزنس 2017ءرپورٹ“ میں اس سال بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 10 سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے۔








