وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا راستہ جلسوں اور دھرنوں سے نہیں عوام کی تائید و حمایت سے طے ہوتا ہے ، عوامی حمایت کا واحد معیار انتخابات ہیں، ایک چھوٹا سا بیلٹ باکس لاکھوں کے جلسوں پر حاوی ہوتا ہے، جس دن عمران خان نے جان لیا کہ …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا راستہ جلسوں اور دھرنوں سے نہیں عوام کی تائید و حمایت سے طے ہوتا ہے ، عوامی حمایت کا واحد معیار انتخابات ہیں، ایک چھوٹا سا بیلٹ باکس لاکھوں کے جلسوں پر حاوی ہوتا ہے، جس دن عمران خان نے جان لیا کہ اقتدار تک پہنچنے کا واحد آئینی ذریعہ عوام کے ووٹ ہیں اس دن وہ سڑکوں کی بے ثمر احتجاجی سیاست سے ٹھوس تعمیری سیاست کی طرف پلٹ آئیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان زیادہ بے چینی کا مظاہرہ نہ کریں، سب کچھ سامنے آ جائے گا، سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو خان صاحب اِدھر اُدھرکچہریاں نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دو برس تک دھاندلی کا شور مچاتے اور الیکشن کمشن کو کوستے رہے لیکن انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی میں کوئی حصہ نہیں لے رہے، انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی ستر کے لگ بھگ اجلاس کر کے آئینی و قانونی تبدیلیوں کی حتمی سفارشات کے قریب پہنچ چکی ہے لیکن تحریک انصاف کو اس کام سے کوئی دلچسپی نہیں، بعد میں وہی اعتراضات اٹھانے والوں میں آگے آگے ہوں گے۔

Leave a Reply