وفاقی وزیر کامران مائیکل کی ڈاکٹر فاطمہ بتول سیان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا لازوال رشتہ ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ محبت کا یہ رشتہ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول میں ترکی کی وزیر برائے فیملی اینڈ سوشل پالیسی ڈاکٹر فاطمہ بتول سیان سے ملاقات کے …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا لازوال رشتہ ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ محبت کا یہ رشتہ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول میں ترکی کی وزیر برائے فیملی اینڈ سوشل پالیسی ڈاکٹر فاطمہ بتول سیان سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ترکی اور اور اس کے عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ترکی نے جس طرح ترقی کے سفر میں پاکستان کا ساتھ دیا اس پر پوری پاکستانی قوم ترک قیادت اور عوام کی مشکور ہے۔ اس موقع پر ترک وزیر ڈاکٹر فاطمہ بتول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک قوم اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہے، ہماری خوشیاں اور غم مشترک ہیں، او آئی سی فورم کو متحرک رکھنے کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، ترک عوام پاکستان کی موجودہ قیادت کی جانب سے پاک ترک روابط اور تعلقات کو فروغ دینے کے کردار کو سراہتی ہے۔ دونوں رہنماﺅں کا پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں کے وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔ ڈاکٹر فاطمہ بتول نے وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کو خصوصی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Leave a Reply