اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے آذادانہ،شفاف اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کرانے کا اپناوعدہ پورا کرے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان میں تعینات چین،فرانس،روس،برطانیہ اور امریکہ کے سفیروں …
معاون خصوصی طارق فاطمی کا سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سے مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام سے کئے گئے آذادانہ،شفاف اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کرانے کا اپناوعدہ پورا کرے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان میں تعینات چین،فرانس،روس،برطانیہ اور امریکہ کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال،بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پاکستان میں تخریبی اور دہشت گرد سرگرمیوں میںبھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو انسانیت کیخلاف جرائم قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران بھارتی فورسز کے مظالم سے اب تک 115بیگناہ کشمیری شہید اورسولہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ پیلٹ گنز کے استعمال سے درجنوں افراد بصارت سے محروم ہو گئے ہیں۔معاون خصوصی نے سلاتمی کونسل کے مستقل ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے آذادانہ،شفاف اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کرانے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔








