اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے چین کے وزیردفاع جنرل چینگ وین کوآن سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ایئر چیف کا چین پہنچنے پر چینی وزیردفاع نے پرتپاک استقبال کیا۔ایئر چیف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے چینی حکومت کا پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا۔ دونوں معزز شخصیات نے دوستانہ ماحول …
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے چین کے وزیردفاع ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے چین کے وزیردفاع جنرل چینگ وین کوآن سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ایئر چیف کا چین پہنچنے پر چینی وزیردفاع نے پرتپاک استقبال کیا۔ایئر چیف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے چینی حکومت کا پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ اداکیا۔ دونوں معزز شخصیات نے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جانے کے عزم کا اظہارکیا ۔ چینی وزیردفاع نے پا ک فضائیہ کے ضرب عضب میں کلیدی کردار کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔بعدازاں دونوں معزز شخصیات نے سووینئر کا تبادلہ بھی کیا ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔








