مراکش کے تین شہروں میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)وزارت خارجہ امور کی عوامی سفارتکاری اقدام کے تحت پاکستانی کھانوں کو بیرون ممالک فروغ دینے کے سلسلے میں مراکش میں پاکستانی مشن میں ایک ہفتہ طویل فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔جمعہ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مراکش کے تین بڑے شہروں رباط،کاسابلانکا اور تنجیر میں پاکستانی کھانوں کو متعارف کرانے کی غرض سے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔مقامی اراکین …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)وزارت خارجہ امور کی عوامی سفارتکاری اقدام کے تحت پاکستانی کھانوں کو بیرون ممالک فروغ دینے کے سلسلے میں مراکش میں پاکستانی مشن میں ایک ہفتہ طویل فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔جمعہ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مراکش کے تین بڑے شہروں رباط،کاسابلانکا اور تنجیر میں پاکستانی کھانوں کو متعارف کرانے کی غرض سے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔مقامی اراکین پارلیمان،سفارتکاروں،صحافیوں،تھنک ٹینک ممبران اور پاکستانی کمیو نٹی نے فیسٹیول میں کثیت تعداد میں شرکت کی ۔شرکاءنے پاکستان کے روایتی کھانوں کو بے حد سراہا۔احاطہ جہاںفیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا،پاکستان کے روایتی ہینڈی کرافٹ سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔مراکش میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے فیسٹیولز اور سرگرمیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور تمام تقریبات میں بھر پور شرکت کی۔وزارت خارجہ امور نے عوامی سفارتکاری اقدام کے تحت پاکستانی کھانوں کو بیروں ممالک فروغ دینے کے سلسلے میں پاکستانی مشنز کے تعاون سے 22اکتوبر سے 10نومبر تک مراکش،مصر اور تیونس میں فوڈ فیسٹیولز منعقد کئے۔وزارت خارجہ کی ان کوششوں کا مقصد اندرون اور بیرون ملک پاکستانی ثقافت،ورثے اور اقدار کو فروغ دینا ہے۔

Leave a Reply