اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی کے سابق سینئر ڈرامہ ڈائریکٹر یاور حیات کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاور حیات کی موت سے ملک ایک عظیم اثاثہ اور تخلیقی ذہن سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ کے شعبہ میں مرحوم کی خدمات …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا یاور حیات کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی کے سابق سینئر ڈرامہ ڈائریکٹر یاور حیات کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاور حیات کی موت سے ملک ایک عظیم اثاثہ اور تخلیقی ذہن سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ کے شعبہ میں مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر مملکت نے یاور حیات کی بیوہ کو فون بھی کیا اور ان کے شوہر کے انتقال پر تعزیت اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔








