حضرو - 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد، شیخ سلمان سرور نے کہا ہے کہ عمران خان ڈکیتی مارنے کے بجائے 2018کے انتخابات تک صبر کریں۔ 2018میں بھی ان کو ناکامی سے دوچار ہو نا پڑے گا ،دیہاتوں کو شہروں جیسی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کے منصوبوں میں شامل ہے۔ 2018تک این اے 57کے تمام علاقوں کو سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی، ان …
دیہاتوں کو شہروں جیسی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کے منصوبوں میں شامل ہے‘شیخ آفتاب احمد
مزید خبریں
حضرو – 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد، شیخ سلمان سرور نے کہا ہے کہ عمران خان ڈکیتی مارنے کے بجائے 2018کے انتخابات تک صبر کریں۔ 2018میں بھی ان کو ناکامی سے دوچار ہو نا پڑے گا ،دیہاتوں کو شہروں جیسی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کے منصوبوں میں شامل ہے۔ 2018تک این اے 57کے تمام علاقوں کو سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھورا گاوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر ضلعی نائب صدر سلیم شہزاد،شیخ اجمل محمود،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،سٹی صدر سیٹھ محمد رفیق بھولا،چیئرمین یونین کونسل فورملی یاسر زمان خان،فیصل خان،شیخ خالدی کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے








