تعلیم کے شعبہ کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، برجیس طاہر

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ کی ترقی اور فروغ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوںنے یہ بات پیر کو آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سیّد افتخار گیلانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، …

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ کی ترقی اور فروغ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوںنے یہ بات پیر کو آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سیّد افتخار گیلانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، سیاحت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیںاور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے انتخابات کے موقع پر اپنے منشور میں تعلیم کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی اور آزاد کشمیر میں پرائمری اور سیکنڈری سکول کی تعلیم کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے یونیورسٹیوںکے قیام کا اعلان کیا جن پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی قیادت پر کیا ہے اُس کا یہ تقاضا ہے کہ ہم آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کےلئے دن رات ایک کر دیں گے۔

Leave a Reply