میڈیا کوآرڈینیٹر کشمیر کونسل یورپی یونین سردار صدیق خان

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کرنے کےلئے ” یورپی یونین ویک“ کا آغاز ہوگیا سیمینار‘ مباحثوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا، میڈیا کوآرڈینیٹر کشمیر کونسل یورپی یونین سردار صدیق خان برسلز ۔07 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر …

مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کرنے کےلئے ” یورپی یونین ویک“ کا آغاز ہوگیا
سیمینار‘ مباحثوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا، میڈیا کوآرڈینیٹر کشمیر کونسل یورپی یونین سردار صدیق خان
برسلز ۔07 نومبر (اے پی پی) یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب کرنے کےلئے کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام ” یورپی یونین ویک“ کا آغاز ہوگیا۔ کشمیر کونسل یورپی یونین کے میڈیا کوآرڈینیٹر سردار صدیق خان نے پیر کو بتایا کہ کشمیر کونسل یورپی یونین ویک کے دوران سیمینار‘ مباحثوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو برسلز مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہفتہ منانے کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہیں۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کئی ماہ سے پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے، کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے اور خواتین کی عصمتیں پامال کی جارہی ہیں۔ سردار صادق خان نے کہا کہ کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام سیمینار کا مقصد یورپی اداروں اور ایوانوں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کےلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Leave a Reply