وفاقی وزیر تجارت نے انجینئر خرم دستگیر خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ، برآمد کنندگان کے دفاع اور برآمدات کے فروغ کیلئے نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) کی تشکیل نو کی گئی ہے، چیئرمین این ٹی سی قاسم ایم نیاز کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن تجارت کے فروغ، متعلقہ شراکت داروں کی شکایات کے ازالہ کے مستعدی سے کام کرے گا، …

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ، برآمد کنندگان کے دفاع اور برآمدات کے فروغ کیلئے نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) کی تشکیل نو کی گئی ہے، چیئرمین این ٹی سی قاسم ایم نیاز کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن تجارت کے فروغ، متعلقہ شراکت داروں کی شکایات کے ازالہ کے مستعدی سے کام کرے گا، گذشتہ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ٹیم کے ساتھ پالیسی سازی کیلئے ثبوت کی بنیاد پر تحقیق کرکے سفارشات بھی تیار کرے گا، کمیشن ضرورت کے پیش نظر اپنا سوموٹو اختیار بھی استعمال کر سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیرف کی تمام ضروریات پوری کر دی ہیں جبکہ کمیشن کا بجٹ بھی حکومت نے دوگنا کر دیا ہے۔

Leave a Reply