پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے 32 ایف ایم ریڈیو لائسنسوں کی نیلامی

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیر کو 32 ریڈیو چینلز ایف ایم ریڈیو لائسنسوں کی نیلامی کی۔ ڈی جی خان ایف ایم ریڈیو کیلئے 19.1 ملین روپے کی سب سے زیادہ بولی دی گئی۔ چنیوٹ ایف ایم چینل کیلئے 17.5 ملین روپے، چارسدہ ایف ایم چینل کیلئے 10.06 ملین روپے، دادو ایف ایم چینل کیلئے 5 ملین روپے اور اٹک ایف …

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیر کو 32 ریڈیو چینلز ایف ایم ریڈیو لائسنسوں کی نیلامی کی۔ ڈی جی خان ایف ایم ریڈیو کیلئے 19.1 ملین روپے کی سب سے زیادہ بولی دی گئی۔ چنیوٹ ایف ایم چینل کیلئے 17.5 ملین روپے، چارسدہ ایف ایم چینل کیلئے 10.06 ملین روپے، دادو ایف ایم چینل کیلئے 5 ملین روپے اور اٹک ایف ایم چینل کیلئے 3.4 ملین روپے کی بولی دی گئی۔ جن مختلف شہروں کے ایف ایم ریڈیو چینلز آکشن کیلئے پیش کی گئی ان میں اٹک، استور، آواران، بے نظیر آباد، بہاولنگر، بنوں، بونیر، بار کھان، چاغی، چیچہ وطنی، دادو، ڈیرہ الہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، ڈگری، ڈی جی خان، ڈسکہ، ڈی آئی خان، دیامر، گلگت، غذر، گانچھے، گوجرہ، حافظ آباد، ہنزہ نگر، ہالہ، ہنگو، جیکب آباد، جھنگ، جڑانوالہ، جہانگیرہ، جھل مگسی اور جعفرآباد شامل ہیں۔ بار کھان اور چاغی کے ایف ایم ریڈیو چینلز کیلئے کوئی بولی نہ آئی۔ 67 شہروں کے ایف ایم چینلز کے لائسنسوں کیلئے دو روزہ بولی (آج) منگل کو بھی جاری رہے گی اور مزید 33 چینلز کیلئے لائسنسوں کا آکشن ہو گا۔

Leave a Reply