پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اے آر وائی نیوز کو افواہوں پر مبنی کمنٹس ٹیلی کاسٹ کرنے، خوف و ہراس پھیلانے اور بظاہر سپریم کورٹ میں کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ پیمرا نے اے آر وائے نیوز کی مینجمنٹ کو جواب کیلئے سات دن کا وقت دیا ہے۔ پیمرا کی پریس ریلیز …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اے آر وائی نیوز کو افواہوں پر مبنی کمنٹس ٹیلی کاسٹ کرنے، خوف و ہراس پھیلانے اور بظاہر سپریم کورٹ میں کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ پیمرا نے اے آر وائے نیوز کی مینجمنٹ کو جواب کیلئے سات دن کا وقت دیا ہے۔ پیمرا کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پیمرا سیکشن 30 کے تحت ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب چینل کا لائسنس معطل، منسوخ اور 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کر سکتی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اے آر وائے نیوز نے 2 نومبر کو اپنے نیوز بلیٹن میں اسد کھرل کا انٹرویو پیش کیا جس میں انہوں نے سپریم کورٹ میں کیس سے متعلق بے بنیاد باتیں کیں۔

Leave a Reply