مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر کا مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب

آزاد کشمیر میں بہت جلد مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی، آزاد کشمیر میں برابری کا نظام لائیں گے اور میرٹ کا اطلاق کریں گے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر کا مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب باغ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بہت جلد …

آزاد کشمیر میں بہت جلد مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی، آزاد کشمیر میں برابری کا نظام لائیں گے اور میرٹ کا اطلاق کریں گے
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر کا مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب
باغ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بہت جلد مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوگی، آزاد کشمیر میں برابری کا نظام لائیں گے اور میرٹ کا اطلاق کریں گے۔وہ جمعرات کو باغ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ باغ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، یہاں پر لاقانونیت ہے اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، آزاد کشمیرکی موجودہ حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خواتین بھی وزیراعظم نواز شریف کا وژن پھیلانے کےلئے فعال کردار ادا کریں، وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، ہم کسی کو یہ سازشیں کامیاب نہیں کرنے دیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply