موجودہ عدالتی نظام عوام کوشفاف طورپرانصاف فراہم کررہاہے‘ چیف جسٹس انورظہیرجمالی

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہاکہ موجودہ عدالتی نظام بدستورفعال اور عوام کوشفاف طورپرانصاف فراہم کررہاہے‘ قومی ترقی کویقینی بنانے کیلئے تعلیمی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لانے کی ازحد ضرورت ہے۔ وہ پیرکو پاکستان نیوی کے وارکالج اورسٹاف کالج کے 84رکنی وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے ریئر ایڈمرل امجد خان نیازی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی …

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہاکہ موجودہ عدالتی نظام بدستورفعال اور عوام کوشفاف طورپرانصاف فراہم کررہاہے‘ قومی ترقی کویقینی بنانے کیلئے تعلیمی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لانے کی ازحد ضرورت ہے۔ وہ پیرکو پاکستان نیوی کے وارکالج اورسٹاف کالج کے 84رکنی وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے ریئر ایڈمرل امجد خان نیازی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔ وفد میں دونوں کالجوں کے فیکلٹی ممبران کے علاوہ مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کورس کے شرکاءبھی شامل تھے۔ چیف جسٹس نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے آئین پاکستان پرروشنی ڈالنے کے ساتھ ملک کے عدالتی نظام کے بارے میں بھی وضاحت کی اورکہاکہ موجودہ عدالتی نظام انگریزدورسے چلاآرہاہے لیکن آج بھی مضبوط اور موثرہونے کے ساتھ ایک منظم اندازمیں سائلین کو قانون کے مطابق شفاف انداز میں انصاف فراہم کررہاہے۔

Leave a Reply