اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کے لائسنسوں کی نیلامی شفاف انداز میں ہوئی ہے۔ پیر کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف ایم نیلامی کیلئے رسپانس اطمینان بخش رہا اور چھوٹے شہروں میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں سے لوگوں کو صحت مند معلوماتی اور …
پیمرا چیئرمین ابصار عالم کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کے لائسنسوں کی نیلامی شفاف انداز میں ہوئی ہے۔ پیر کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف ایم نیلامی کیلئے رسپانس اطمینان بخش رہا اور چھوٹے شہروں میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں سے لوگوں کو صحت مند معلوماتی اور تفریحی سہولت حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاﺅسز صحافت کی صحت مندانہ اقدار کو فروغ دیں۔ بول ٹی وی سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیمرا سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے خلاف کارروائی کامیابی سے جاری ہے اور اس کے خلاف ملک بھر میں چھاپے جاری ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر بھارتی ڈی ٹی ایچ کا استعمال بند کر دیں۔








