اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم اسے حد سے آگے نہیں لے جانا چاہئے۔ پیر کو یہاں مختلف ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاﺅسز کے دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اختلافات کو زیادہ نہ بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کی میڈیا ہاﺅسز کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم اسے حد سے آگے نہیں لے جانا چاہئے۔ پیر کو یہاں مختلف ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاﺅسز کے دورہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اختلافات کو زیادہ نہ بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے، میڈیا ہاﺅسز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ اسے پاکستان کے عوام کے ووٹوں کی قوت حاصل ہے اور اﷲ کے فضل سے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کیا اور وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت دہشتگردی کے واقعات میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سی پیک منصوبہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے باب کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز کی سہولت کیلئے کام کریں گی اور میڈیا پروفیشنلز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خواتین تمام فرائض سرانجام دے سکتی ہیں اور زندگی میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اپنے احتسابی میکنزم پر عمل کرے گی کیونکہ قوانین کے ذریعے اس کی ریگولیشن حکومت کی ترجیح نہیں۔ انہوں نے مختلف ٹی وی چینلز کا بھی دورہ کیا اور عملہ سے غیر رسمی بات چیت کی۔ وزیر مملکت نے اس دوران ٹی وی چینلز کے مختلف سیکشنز بھی دیکھے۔








