وزیراعظم نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نصف کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کرتے ہوئے اس کے دورانیے کو موجودہ دورانیے سے نصف کردیا جائے۔ پیر کو وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کردیا جائے جس کے مطابق آٹھ نومبر سے شہری …

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کرتے ہوئے اس کے دورانیے کو موجودہ دورانیے سے نصف کردیا جائے۔ پیر کو وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کردیا جائے جس کے مطابق آٹھ نومبر سے شہری علاقوں میں تین اور دیہی علاقوں میں چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے تاہم ایسے علاقے جہاں کی اکثریت بجلی کے بل ادا نہیں کرتی یا جن علاقوں میں کم ریکوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ پہلے کی طرح رہے گی۔ وزیراعظم نے سیکرٹری پانی وبجلی کو یہ ذمہ داری سوپنی ہے کہ اس فیصلے پر پہلے آزمائشی بنیادوں پر موثر انداز میں عملدرآمد کرایا جائے۔

Leave a Reply