اسلام آباد ۔08 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان،سندھ،خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عوام مستفید ہونگے۔ گزشتہ روزریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ سے قبل فیلڈ مارشل ایوب خان نے امریکا کی مخالفت کو باوجود قراقرم ہائی وے …
اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عوام مستفید ہونگے، عمر ایوب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔08 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان،سندھ،خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عوام مستفید ہونگے۔ گزشتہ روزریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ سے قبل فیلڈ مارشل ایوب خان نے امریکا کی مخالفت کو باوجود قراقرم ہائی وے تعمیر کرکے پاک چین دوستی کو بے مثال بنایا تاہم موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں سے پاک چین اقتصادی منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کی قسمت تبدیل ہو جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ساتھ ذیلی منصوبوں میں سڑکیں، ریلوے ٹریک اور موٹر ویز تعمیر کی جائیں گی








