اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) ہنرمند افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات اٹھا رہا ہے جس میں نوکری، سینٹر کے قیام اور آن لائن ملازمتوں کی فراہمی کیلئے کام کرنے والی ایجنسیوں سے معاہدے شامل ہیں۔ نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے جمعرات کو بتایا کہ نوکریاں فراہم کرنے کیلئے بنائے گئے سینٹرز …
نیوٹیک ہنرمند افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات اٹھا رہا ہے، ذوالفقار احمد چیمہ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) قومی کمیشن برائے پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) ہنرمند افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات اٹھا رہا ہے جس میں نوکری، سینٹر کے قیام اور آن لائن ملازمتوں کی فراہمی کیلئے کام کرنے والی ایجنسیوں سے معاہدے شامل ہیں۔ نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے جمعرات کو بتایا کہ نوکریاں فراہم کرنے کیلئے بنائے گئے سینٹرز میں تین لاکھ ہنر مند افرادی قوت کے اعدادوشمار جمع کئے گئے ہیں تاکہ ان کو نوکریاں فراہمی کی جاسکیں۔








