وزیر داخلہ چوہدری نثار کا خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس،

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس، دو دن میں رپورٹ طلب اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دو دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری …

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس،
دو دن میں رپورٹ طلب
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دو دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ اڈیالہ جیل میں اس قسم کی ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی اور ایسے موقع پر جیل انتظامیہ کہاں تھی؟ انہوں نے ہدایت کی کہ اس بات کی بھی تحقیق کی جائے کہ آیا یہ ویڈیو بنانے میں جیل انتظامیہ کی معاونت تو شامل نہیں تھی؟ انہوں نے کہا کہ رپورٹ آئندہ دو دنوں میں وزارت داخلہ کو دی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply