آئی این ایل پی نیب کوایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر فراہم کرے گا

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) محکمہ برائے بین الاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون پاکستان(آئی این ایل۔پی)کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے نیب کے استعداد کو بڑھانے کیلئے ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر فراہم کریگا۔اس سلسلے میں آئی این ایل۔پی کی ڈائریکٹر کیٹ سٹانن اور محکمہ انسداد بدعنوانی نے منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت فرانزک آلات کی خریداری اور تربیت کیلئے ایک لاکھ …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) محکمہ برائے بین الاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون پاکستان(آئی این ایل۔پی)کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے نیب کے استعداد کو بڑھانے کیلئے ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر فراہم کریگا۔اس سلسلے میں آئی این ایل۔پی کی ڈائریکٹر کیٹ سٹانن اور محکمہ انسداد بدعنوانی نے منگل کو ایک معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت فرانزک آلات کی خریداری اور تربیت کیلئے ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔جس سے نیب کے اہلکاروں کی تفتیش،دستاویزی چھان بین کے حوالے سے استعداد کار میں اضافہ اور نیب کے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے مشن کو ممکن بنایا جائیگا۔منگل کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیٹ سٹانا نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ امریکہ کی دنیا بھر میں اولین ترجیح ہے اورآئی این ایل پی موثر غیر ملکی اعانت کی فراہمی اور عالمی تعاون کو فروغ دیکر بین الاقوامی جرائم اور غیر قانونی منشیات کے امریکہ اور اسکے شہریوں پر اثرات کو کم کرنا ہے۔

Leave a Reply