وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا اعلی سطح کے اجلاس میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں فن و ثقافت کے فروغ کیلئے جامع پالیسی تیار کر رہی ہے۔فن سماجی اقدار اور معاشرے کو درپیش چیلنجوں کو اجاگرکرنے کا موثرذریعہ ہے۔منگل کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں فن و ثقافت کے فروغ کیلئے جامع پالیسی تیار کر رہی ہے۔فن سماجی اقدار اور معاشرے کو درپیش چیلنجوں کو اجاگرکرنے کا موثرذریعہ ہے۔منگل کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس پلیٹ فارم کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے جو ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ اپنے سماجی شعور کا از سر نو جائزہ لےں۔اس پلیٹ فارم کو مستحکم کرنے کی غرض سے حکومت ملک میں فن و ثقافت کے فروغ کیلئے نئی پالیسی تیار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فن اور ثقافت کے بارے میں قومی پالیسی کی تشکیل کے عمل کے دوران تمام قومی و علاقائی فنکاروں سے مشاورت کی جائیگی۔وزیر مملکت نے کہا کہ نیشنل کونسل آف دی آرٹس ملک میں ثقافت اور سماجی اقدار کو فروغ دینے کا موثر ادارہ ہے۔وزیر مملکت نے پی این سی اے میں گیلریوں کا دورہ بھی کیااور انتظامیہ کو نجی اور سرکاری اکیڈ مک ادارواں کیساتھ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دینے کی ہدایت کی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پرفارمنگ آرٹس کا لوگوں کو متحد کرنے میں اہم کرادار ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply