ایران میں پاکستان کے سفیر کی ایرانی ریلوے کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے منگل کو تہران میں ایرانی ریلوے کے منیجنگ ڈائریکٹر حسین عاشوری سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم کرنے اور فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دونوں ملکوں کے ریلویز کے مابین قریب …

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے منگل کو تہران میں ایرانی ریلوے کے منیجنگ ڈائریکٹر حسین عاشوری سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم کرنے اور فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ دونوں ملکوں کے ریلویز کے مابین قریب تعاون سے دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔ اس سلسلے میں دونوںملکوںکے ریلویز حکم کے اعلی سطح پر تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Leave a Reply